وادی لیپہ (جی ایم بخاری،کشمیر ڈیجیٹل) یومِ پاکستان کے موقع پر کمانڈر لیپہ گارڈ نے دومیل گراؤنڈ اوچڑی چک مقام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
کھلی کچہری میں عوام سول سوسائٹی، تاجر برادری، بلدیاتی نمائندگان اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر کمانڈر لیپہ گارڈ نے عوامی مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ، پاک فوج کے زیراہتمام فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ راج قلندرز نے جیت لیا
انہوں نے یومِ پاکستان کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ملک و ملت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
کمانڈر لیپہ گارڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن کی حفاظت کے لیے جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہوتے ہوئے دشمن کی کوئی چالاکی کامیاب نہیں ہوگی۔ ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مظفرآباد کا سفر براستہ ٹیٹوال کریں گے۔
یہ خبربھی پڑھیں ۔راولاکوٹ اور وادی لیپہ میں پاک فوج کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹس ، شائقین امڈ آئے
کمانڈر لیپہ گارڈ نے عوام کو یقین دلایا کہ وادی لیپہ کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے لیے ہر وقت حاضر ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔