مظفرآباد(مسعود الرحمن عباسی،کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد۔
اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
تقریب میں ملکی سلامتی ، شہدائے پاکستان و آزاد کشمیر کے بلند ی درجات کیلئے دعا کی گئ شرکاء نے شہداء پاکستان و کشمیر کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔یوم پاکستان: حویلی میں ملی جوش و جذبے سے تقریبات کا انعقاد، پاک فوج کی شرکت اور پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی
یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،ان تقریبات میں تحریک پاکستان میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم پاکستان پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی سلامتی اور تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئیں ، شہداء وطن کو سلام پیش کیا گیا۔