سردار عتیق کی ہدایت پر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات

مظفرآباد(مدیحہ عباسی،کشمیر ڈیجیٹل)  سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن سمعیہ ساجد کی سربراہی میں یوم پاکستان کی تقریبات آزاد کشمیر بھر میں انتہائی عقیدت و احترام قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔

مرکزی تقریب مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد کے زیراہتمام منعقد ہوئی، جسکی مہمان خصوصی مرکزی چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد تھیں ۔
تقریب کی میزبان سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس خواتین ونگ ضلع مظفرآباد سیدہ مقصوم ظہور کاظمی تھی۔

تقریب میں سید کرامت شاہ، سید واجد شاہ، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سٹی مظفرآباد مریم مبشر، صباء کاظمی سمیت عوام علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سمعیہ ساجد، مقصوم ظہور کاظمی ویگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان نہایت ہی اہمیت کاحامل ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان ہماری تاریخ کا رخ موڑنے والا لمحہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔مسلم کانفرنس نے بلدیاتی نمائندگان کے احتجاج کی حمایت کردی

شدید مخالفت کے باوجود ہمارے اسلاف نے آزاد پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جب انہوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ مملکت کے قیام کی بنیاد رکھی ۔

اس تاریخی جدوجہد میں کشمیری قیادت بھی پیش پیش رہی۔ لاہور کے اجتماع میں کشمیری قیادت کی شرکت نے پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی بنیاد رکھی اور اپنی سیاسی منزل اور مستقبل کا تعین کیا تھا۔مسلم کانفرنس مجاہد اول کے دیے ہوئے نعرے کشمیر بنے گاپاکستان کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

Scroll to Top