باغ (کشمیر ڈیجیٹل) تحصیل دھیرکوٹ میں تجاوزات کیخلاف تحصیل انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
جس کے دوران تحصیل انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں رکن قانون ساز اسمبلی ساجد اقبال کے گھر کے قریب تعمیر کی گئی پختہ دیوار بھی مسمار کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کونسل کے چار ارکان کی مدت مکمل، نئے انتخاب کا شیڈول اکتوبر میں جاری ہونے کا امکان
دھیرکوٹ تحصیل انتظامیہ کی کارروائی جاری، سرکاری اراضی اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ یاسر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن حکومتی ہدایات کے مطابق بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی اور سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حرمین الشریفین کی حفاظت کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ترجمان پاک فوج
انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران رکن اسمبلی ساجد اقبال اور ان کے کارکنان کی جانب سے کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، جس کے باعث آپریشن خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا۔
تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی اور سڑکوں پر قائم تمام تجاوزات کے خاتمے تک کارروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔




