چڑہوئی( کشمیر ڈیجیٹل) صدرر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ہمارا کل بھی پاکستان تھا ہمارا آج بھی پاکستان ہےہمارا مستقبل بھی پاکستان ہے کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور کشمیری تکمیلِ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالےسے جاری کردہ ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے مخالفین کو حلقے میں بھائی چارہ اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی اس لیے نفرتوں کے بیج بونا چاہتے ہیں۔
مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے گا تمام قبائل میرے لیے قابل احترام ہیں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔ہمارے اتحاد اور محبت بھائی چارے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں
یہ بھی پڑھیں پاکستان یٰسین ملک کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے ، مشعال حسین ملک
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے،سینئر رہنما پی پی آزاد کشمیر پروفیسر فیاض را جہ وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیرعامریٰسین،چوہدری امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئیرٹہ محمد ولید انقلابی، ممبر ضلع کونسل راجہ مزمل خان اور دیگر نے خطاب کیا ۔
مقررین نے مخالفین کے پرو پیگنڈہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات کا واضع اظہار کیا کہ آزاد کشمیر میں چوہدری محمد یٰسین کے پائے کا کوئی لیڈر نہیں پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں متحد و منظم ہے۔