پولٹری مافیا بےلگا م، انتظامیہ بے بس ،وادی لیپہ میں عوام مہنگی مرغی خریدنےپر مجبور

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل جی ایم بخاری )وادی لیپہ میں برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عوام شدید پریشان! مظفرآباد اور دیگر علاقوں کے مقابلے میں یہاں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق وادی لیپہ میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے ،ماہ مقدس میں بھی منافع خوری جاری ، انتظامیہ کی طرف سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کےباعث منافع خوروں نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ، عوام سراپا احتجاج

وادی لیپہ کے عوام مہنگی مرغی خریدنے پرمجبور ہوچکے ہیں جبکہ مظفر آباد اور دیگر علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت یہاں کی نسبت کم ہے ،کیل میں گزشتہ روز برائلر مرغی520روپے کلو فروخت ہوتی رہی جبکہ مظفر آباد میں نرخ 510 روپے فی کلو تھا ۔

حیران کن طور پر وادی لیپہ میں برائلر مرغی کی قیمت 585روپے تک جا پہنچی،عوام کا کہنا ہے کہ مظفر آباد میں مرغی کی قیمت کم یہاں اتنی زیادہ کیوں ہے کیایہاں پولٹری ڈیلرز کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ؟

عوام کا کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولٹری مافیا بے لگا م ہوچکا ہے اور انتظامیہ اس مافیا کے آگے بے بس ہوچکی ہے ،وادی لیپہ کے عوام کا حکومت اور انتظامی افسران سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر پولٹری ڈیلرز کوکنٹرول کریں ۔

سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی کی فروخت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،عوام کا کہنا تھا کہ مافیا کو لگام نہ دی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے اور اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ دیگر علاقوں میں نرخ مقرر ہوسکتے ہیں تو یہاں کیوں ایسا ممکن نہیں ؟انہوں نے کہا کہ اس حوالےسے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمیں ریلیف مل سکے ۔

لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر دکانداروں سے ریٹ چیک کرنے چاہیے اور ریٹ لسٹ جاری کر کے اس پر عملدرآمد کرانا چاہیے تاکہ قیمتیں کنٹرول ہوسکیں ۔

Scroll to Top