لیپہ کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح ، پروقار تقریب ،کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسرڈ ٹیم کو کیش پرائز، ٹرافی دی گئی

وادی لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے عوام کے لیے تحفہ، لیپہ کرکٹ گرا ئونڈ کا افتتاح کرکے عوام علاقہ کے سپرد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیپہ کرکٹ گرائونڈ کا افتتاح کرکے عوام کے حوالے کردیا گیا ،اس موقع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے  پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں عسکری قیادت ،تحصیل انتظامیہ ،سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے پاکستان سے ہمارا رشتہ لا الہ الااللہ کا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ، پاک فوج کے زیراہتمام فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ راج قلندرز نے جیت لیا

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں ،کھڑے رہیں گے، ہمارے خون کا آخری قطرہ پاکستان کے لیے ہے۔

تقریب کے اختتام پر یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا کشمیر ڈیجیٹل کی سپانسرڈ ٹیم راج قلندر کو شاندار کھیل پر کیش پرائز اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

نوجوانوں کی جانب سے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اس موقع پر نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مزید ایونٹ بھی منعقد کئے جانے چاہیں۔

 

 

Scroll to Top