وزیر اعظم انوار الحق کی راجہ فاروق حیدر سے ملاقات، غلام اللہ اعوان نے بتا دیا

مظفر آباد: سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان نے کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نوار الحق اپنی حکومت بچانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں اس سلسلے میں انھوں نے سینئر وزیر وقار نورکے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ہے۔

سوشل ایکٹیویسٹ غلام اللہ اعوان کے مطابق اب پرائم منسٹر کے پاس کیا آپشن بچا ہے وہ گزشتہ رات ملاقات کے لیےراجہ فاروق حیدر کے پاس پہنچے جہاں کچھ گلے شکوے ہوئے، کچھ تحفظات ڈسکس ہوئےاورکھٹی میٹھی باتیں ہوئیں۔ اب وزیراعظم انوار الحق اپنی حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔