تھانہ برنالہ میں فرنٹ ڈیسک روم کا افتتاح، وزیر داخلہ وقار احمد نور کی شرکت

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے تھانہ برنالہ میں فرنٹ ڈیسک روم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ہارون الرشید سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

سینئر وزیر و وزیر داخلہ آزاد جموں و کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے ایس ایس پی چوہدری محمد امین، ممبر ضلع کونسل راجہ محمد شفیق اور ایس ایچ او برنالہ چوہدری مہربان کے ہمراہ تھانہ برنالہ میں فرنٹ ڈیسک روم کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد ہارون الرشید سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے جدید نظام، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top