باغ :جنوبی باغ کے گاؤں چکناڑی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان باکسر راجہ خلیق امتیاز نے اسلام آباد میں منعقدہ پروفیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
اس نمایاں کامیابی کے ساتھ، راجہ خلیق امتیاز نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں وہ رواں سال پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی: انٹر کالج کی منتقلی کی خبریں، عمارت یونیورسٹی کے حوالے کرنے پر طلبہ و اساتذہ شدید برہم!
راجہ خلیق امتیاز کی اس جیت پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔