جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ جماعت اسلامی عیدالفطر کے بعد نوجوانوں کیلئے بنو قابل پروگرام کا آغاز کریگی جس کے تحت نوجوانوں کو فری لانسنگ کورس کرائیں گے اور دس ہزار لیپ ٹاپ بھی دینگے۔
ڈسٹرکٹ بار جہلم ویلی کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ فری لانسنگ کورس کرنے کے بعد لیپ ٹاپ سے گھر بیٹھے روزگار حاصل کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور قوت، عوامی حمایت کے ساتھ میدان میں اترے گی،پوری قوت سے الیکشن لڑے گی
ڈاکٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس آخری امید جماعت اسلامی ہے جو عوام کو مسائل سے نکالنے اور تحریک آزادی کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ،چائنہ میں وزیروں مشیروں کی اتنی بڑی فوج نہیں جتنی ہماری چھوٹی سی ریاست میں ہے،قومی خزانہ کو لوٹا جا رہا ہے اگر پالیسی کی بات کی جائے تو پالیسی نام کی کوئی چیزنہیں ملے گی۔
کشمیر کی آزادی کے لیے ہم نے آج تک کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی جس کا خمیازہ بھگت چکے ہیں اب کشمیر کے معاملے میں مزید کسی لعت و لعل کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔
ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری، بجلی لوڈ شیڈنگ سب سے بڑے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے جامعہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی میں سی ایم ایچ کا قیام عمل میں لایا جائے، ڈاکٹر مشتاق