شوکت شاہ نے جعلسازی سے نااہل کرایا،عاصم شریف بٹ، فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان

مظفر آباد: جعلی سٹیٹ سبجیکٹ پر نااہل ہونے والے ممبراسمبلی عاصم شریف بٹ نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت پر جعلسازی کا الزام لگایا ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ میں تو کشمیری ہوں لیکن شوکت شاہ خود کشمیری نہیں ہیں۔

کشمیرڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاصم شریف بٹ نے کہا کہ شوکت شاہ نے میرے خلاف انکوائری کیلئے ڈپٹی کمشنر بحالیات سے رجوع کیا کہ میرا سٹیٹ سبجیکٹ جعلی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر بحالیات نے اسسٹنٹ کمشنر بحالیات کو ذمہ داری سونپی کہ وہ یہ انکوائری مکمل کریں، اس پر اسسٹنٹ کمشنر بحالیات نے میرے حق میں فیصلہ دیا ڈپٹی کمشنر بحالیات نے بھی میرے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت شاہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو کیس واپس ہائیکورٹ بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بحالیات نے ہمیں جو ڈاکومنٹس فراہم کی وہ تمام فوٹو کاپیز ہیں اور فوٹو کاپیز پر کاروائی نہیں کی جا سکتی۔

میرے دادا جان نے کرایہ پر دکان لینے کیلئے مہاجرامرتسر لکھا بلکہ ہمارا بھی نہیں یہ عرضی نویس کا لکھا ہوا ہے۔

ہمارا آج بھی یہی موقف یہ ہے کہ ہماراخاندان مقبوضہ کشمیر سے 1947 میں براستہ امرتسر لاہور آیا۔کمشنر بحالیات،ڈپٹی کمشنر، اے سی نے میرے حق میں فیصلہ دیا اور تصدیق کی کہ میں کشمیری مہاجر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم شریف نے کروڑوں کے فنڈز ہضم کئے اور رشتے داروں میں بانٹے، سید شوکت شاہ

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمارا کیس واپس ہائیکورٹ بھیجا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان کے مطابق ریکارڈ بوسیدہ ہے جس کی وجہ سے 1947 سے پہلے کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔

عاصم شریف بٹ نے کہا کہ ہمارے کاغذات میں عبدالعزیز ولد صمد بٹ جبکہ انہوں نے کاٹ کر عبدالعزیز ولد شمس بٹ کیا ہے،شوکت شاہ نے جو کاغذات جمع کرائے اس میں میرا پتہ سنیاراں والی گلی لکھا گیا جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گلی تلاں والی میں رہتے ہیں ،ہمیں 15 ایکڑ اراضی بطور کشمیری مہاجرملی ،میرا شجرہ نسب بھی موجود ہے، میں فیصلے کو چیلنج کرونگا۔

ایک سوال کے جواب میں عاصم شریف بٹ نے کہا کہ واحد ممبر اسمبلی ہوں جس کی ہر سکیم کی ویڈیو اور تصاویر لوکل گورنمنٹ کے پاس موجود ہے۔

میں بھی 2001سے2021کے شوکت شاہ کے ترقیاتی کاموں کی لسٹ مانگی ہے،بے شک کمیشن بنوا لیں شوکت شاہ کا کام بھی دیکھیں اور میرا بھی، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت شاہ خود کشمیری نہیں ہیں، بالاکوٹ، چکوال میں بھی انکی الاٹمنٹ ہے، میرے پاس بھی ثبوت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرسپورٹس عاصم شریف بٹ کی شہریت جعلی نکلی،شوکت شاہ کے ممبر اسمبلی بننے کا امکان

Scroll to Top