یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ بحریہ کی مناسبت سے یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ انہیں سلامی بھی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
یوم پاکستان نیوی: نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر یوم بحریہ کی پروقار تقریب۔ مہمان خصو صی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے pic.twitter.com/JwTJSLau01
— Ahsan Jadoon (@AhsanJadooncxz) September 8, 2026
تقریب میں شرکاء کی آمد اور خراجِ تحسین
تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے علاوہ شہداء کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا اور ملک کے دفاع کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔




