اپوزیشن لیڈر کا میئر بلدیہ مظفرآباد کو خط، سرکاری اراضی کی واپسی کا مطالبہ

مظفرآباد: اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے میئر بلدیہ مظفرآباد کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں سرکاری اراضی کی فوری واپسی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت کے دوران فلائی اوور پل اور مکڑی گریٹر واٹر سپلائی کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور میٹریل کی بروقت ترسیل کے لیے متعلقہ ٹھیکیدار کی درخواست پر نیلم پارک بیلہ نور شاہ سے متصل بلدیہ کی ملکیتی اراضی کو ایک سال کے لیے کرائے پر دینے کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر انتخاب کیس: سماعت 7 اپریل تک ملتوی

خط میں مزید کہا گیا کہ چونکہ دونوں منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے اس لیے مذکورہ اراضی کو دوبارہ بلدیہ کے کنٹرول میں واپس لیا جائے۔ تاہم ایک سال کی مدت پوری ہونے کے باوجود مذکورہ جگہ ٹھیکیدار کے قبضے میں ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top