چینی صدر کی نئے سکیورٹی ڈھانچے کے قیام کی تجویز،ایران نے حمایت کردی

Pakistan SCO Summit 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ مشترکہ سکیورٹی اپنانے پر چین کی تجویز اسی اصول کے مطابق ہے جس کی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے جوہری مقام پر جلد شدید حملہ کرینگے،ٹرمپ کی بڑی دھمکی

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے۔ حقیقی استحکام اسی وقت ممکن ہے جب خطے میں ایسا نیا سیکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جو اسی خطے کی ضروریات کے مطابق ہو اور ایران اس مقصد کے لیے تیار ہے۔

قالیباف کے مطابق ایران ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر انحصار کم کرکے باہمی تعاون کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کریں۔

واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی مشرق وسطیٰ میں نئے سکیورٹی ڈھانچے کے قیام کے لیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں شی جن پنگ نے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سکیورٹی کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔

ادھرایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ، محاصرے اور پابندیوں کے ذریعے ایران میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اتحاد، ہمدردی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا 370 سے زائد امریکی اور اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ ملک کے خلاف دشمنوں کے منصوبوں کا مقابلہ قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں ایرانی عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد برقرار رکھنا دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اہم ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026