مظفرآباد: چنار سپریم لیگ2025 کا فائنل کوٹلی لائنز نے جیت لیا، باغ اسٹالیئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اختتامی تقریب میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق، موسٹ سینئر وزیر وقار نور ودیگر نےشرکت کی۔
تقریب میں دیوان علی خان چغتائی،سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل یوسف جاوید،وزیر سپورٹس،سیکرٹری سپورٹس،ایس ایس پی مظفر آبادودیگر اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چنار سپریم لیگ نڑول سٹیڈیم مظفرآباد میں17 مارچ کو شروع ہوئی جس میں16 ٹیموں نے حصہ لیا ، ایونٹ میں مقبوضہ کشمیر کے6 اضلاع کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں۔
کوٹلی لائنز کے کپتان شکیل شاہ نے چمچماتی ٹرافی اور 5 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا جبکہ رنراپ ٹیم کے کپتان حارث لفٹی اڑھائی لاکھ اور ٹرافی ملی۔کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔
وزیراعظم انوارالحق نے ایونٹ منعقد کرنے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی اسی طرح جاری رکھی تو بیٹ والے ہاتھوں میں بندوق آنے اور خونی لکیر روندنے میں میں دیر نہیں لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ امن انسانیت کیلئے سب سے موثر طاقت ہے ، درندگی کیلئے بیٹ نہیں بلٹ کی ضرورت پیش آتی ہے،سپورٹ میں سپرٹ کبھی انسان کو گرنے نہیں دیتی، جس میں ہارنے کا حوصلہ نہیں وہ زندگی میں کبھی جیت نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سپورٹس کی تمام سرگرمیوں کیلئے بھرپور تعاون کرینگے ، نڑول سٹیڈیم میں جوکمی کوتاہی دیکھی متعلقہ انتظامیہ کو کہا ہے کہ بہتری لائی جائے۔ہم کشمیر کے کلچر کو بھرپور انداز میں پروموٹ کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے معروف آسٹریلوی کرکٹر پچ پر گر کر جاں بحق