لاہور(کشمیرڈیجیٹل)لاہور ہائیکورٹ کے نامور جج جسٹس راحیل کامران شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
جسٹس راحیل کامران 7 مئی 2021 کو جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہےکہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، استعفے کے بعد قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کا فیصلہ کیا۔

جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہرزہ سرائی ،کئی سوالات اٹھنے لگے
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔
استعفیٰ میں تحریر گیا کیا کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، عدالتی منصب سے مستعفی ہونے کے بعد قانونی سکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس سے وسیع وابستگی کا فیصلہ کیا۔۔
عدالتی بنچ پر گزارے سال پیشہ ورانہ زندگی کے سب سے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بنچ چھوڑ رہا ہوں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ میں آئین اور قانون کی بالادستی سے وابستگی کا اظہار کیا اور سینئر ساتھی ججز اور سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں اچانک بڑا یوٹرن!تازہ ترین ریٹس جانیے
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفیٰ کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی۔
واضح رہے کہ جسٹس راحیل کامران شیخ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں 27 ویں نمبر پر تھے، بطور جج انہوں نے 126 رپورٹڈ ججمنٹس جاری کیں، جسٹس راحیل کامران نے جنوری 2036 میں ریٹائرڈ ہونا تھا۔




