سونے کی قیمت میں اچانک بڑا یوٹرن!تازہ ترین ریٹس جانیے

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعدسونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ مقامی مارکیٹ میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 452,500 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 414,903 روپے فی تولہ رہے ۔

پاکستان کے مقامی صرافہ بازار میں تصدیق شدہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 387,950 روپے اور 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 355,621 روپے رہی۔ اسی طرح 21 قیراط سونا 396,044 روپے فی تولہ اور 339,457 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیگر معیار میں 20 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 377,184 روپے اور 10 گرام کی قیمت 323,292 روپے درج کی گئی، جبکہ 18 قیراط سونے کے نرخ 339,466 روپے فی تولہ اور 290,963 روپے فی 10 گرام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی، پاکستان میں فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سے زائد سستا

عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور تیزی کے اسباب

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر اور ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں کمی کے باعث سونے کی فی اونس قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی آئی ہے۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے سے 4,426.70 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 1.5 فیصد بڑھ کر 4,480.10 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ سلور 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 66.08 ڈالر، پلاٹینم 1,777.79 ڈالر اور پیلیڈیم 1,356.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق اب سرمایہ کاروں کی تمام تر نظریں امریکی روزگار کے اعداد و شمار پر مرکوز ہیں جو شرح سود میں تبدیلی کا فیصلہ کریں گے۔ اگر سونا 4,400 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر برقرار رہتا ہے تو اس کا اگلا ہدف 4,500 ڈالر اور بعد میں 4,700 ڈالر فی اونس ہو سکتا ہے، جس کے اثرات انے والے دنوں میں پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں ہو سکتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026