انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم نئے عزم کیساتھ برمنگھم پہنچ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

برمنگھم: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی جہاں ٹیم ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

قومی اسکواڈ میں عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ، پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا ردعمل آ گیا

پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،7کھلاڑیوں،2کوچز کو ریلیز کردیا گیا

اب قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام ایک مثبت نوٹ پر کرنے کی کوشش کرے گی۔

ادھرانگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ نے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا جبکہ نوجوان انگلش کھلاڑی سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز میں پاکستان کی شکست: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل شدید خطرے میں

15 رکنی اسکواڈ کی قیادت جو روٹ کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، سیم کک، جیمی سمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026