مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) ہائی کورٹ آزاد کشمیر مظفرآباد نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے نکالے گئے 50 ملازمین کی برطرفی سے متعلق آرڈرز معطل کر دیئے۔
عدالتی فیصلے کے بعد متاثرہ ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا۔ملازمین کی جانب سے کیس کی پیروی بیرسٹر سید عبدالباسط گیلانی اور سید مظہر آزاد گیلانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (سابق ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو نیب آزاد کشمیر) نے کی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے پر مطمئن ہیں اور انصاف کی امید رکھتے ہیں۔
ممبرعوامی ایکشن کمیٹی مجتبیٰ بانڈے کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کیخلاف مقدمہ درج