بھمبر :ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے تحت پولیس، مجسٹریٹس اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ معصوم نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملک کے کسی بھی علاقوں سے کوئی ایجنٹ یا ان کے سہولت کار آزاد کشمیر کے شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانی سمگلنگ جیسے سنگین جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔