مظفرآباد: وائس چانسلر جامعہ آزاد جموں و کشمیر (UAJK) پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری نے تمام کیمپسز میں کمپلینٹ سیلز کے قیام کا حکم دے دیا جس کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ، وائس چانسلر آفس میں قائم کیا جائے گا۔
یہ اقدام جامعہ میں گورننس اور فوری مسائل کے حل کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد طلبہ، فیکلٹی اور عملے کی شکایات کا تیز تر ازالہ یقینی بنانا ہے۔ جامعہ کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے شفاف اور مؤثر کمیونیکیشن سسٹم کو فروغ ملے گا، جس سے تعلیمی ماحول مزید بہتر ہوگا۔
جامعہ کشمیر نے اس فیصلے کو تعلیمی معیار، طلبہ کی فلاح و بہبود اور معاون تعلیمی ماحول کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔