امید ہے وزیراعظم گیلانی گڈگورننس کیلئے موثر کردار ادا کرینگے،پیر علی رضابخاری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس پیر علی رضا بخاری نے بیرسٹر سید افتخار گیلانی کےبطور وزیراعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتےہوئے ریاست کی تعمیر وترقی کیلئے اہم قرار دیدیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل کے شکرگزار، پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا، مریم نواز جیسی تبدیلی لائیں گے،بیرسٹر افتخار گیلانی

پیر علی رضا بخاری نےاپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ بیرسٹر سید افتخار گیلانی اپنی صلاحیتوں، سیاسی بصیرت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر میں گڈ گورننس، پائیدار ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی رہنما اقبال پیرزادہ کی پارٹی رکینت ختم، نوٹیفکیشن جاری

پیر علی رضا بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی پاکستان کے استحکام ، تحریکِ آزادیِ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے فعال اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔

پیر سید علی رضا بخاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے لازم ہے کہ وزیراعظم سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنا موثر کردارادا کریں