واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کے خیال میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں لیکن وہ ہلاک نہیں ہوئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اگر ایسا ہے بھی تو ایرانی حکام بہت اچھا ڈرامہ کر رہے ہیں کیونکہ ایرانی ہر معاملے پر حتمی منظوری لینے کے لیے سپریم لیڈر سے دوبارہ بات کرنے کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئے
صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یقین ہےکہ ایران کے سپریم لیڈر جسم کے بائیں جانب بہت شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی حملوں کے پہلے دن مجتبیٰ خامنہ ای شہید ہوئے تھے، اُس واقعے کے بعد سے مجتبیٰ خامنہ ای کو عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کا عسکری اور اقتصادی دباؤ کارگر ثابت ہو رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق قدامت پسند ریڈیو ہوسٹ گلین بیک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ تمام چیزیں ایک بہت بڑی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ہم بہت جلد یہاں ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں
امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز اب درحقیقت مکمل طور پر کھلی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’آبنائے اب کھلی ہے، ہم اب بہت سے بحری جہاز اس آبنائے سے گزار رہے ہیں، تمام بارودی سرنگیں اب ختم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ ایرانی میڈیا نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔




