مظفر آباد: مدرسہ شوکت لائن مظفرآباد سے حفظ کرنیوالا حافظ سبطین احمد اعوان بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرآت میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے اردن روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مدرسہ شوکت لائن مظفرآباد سے حفظ کرنیوالا حافظ عثمان جواب گورنمنٹ علی اکبراعوان ماڈل ہائی سکول چھترمظفرآباد میں زیر تعلیم ہےکو پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
اردن کا 32 واں بین الاقوامی مقابلہ حفظ وقرآت آج جمعرات سے عمان میں شروع ہوگا جو ایک ہفتہ تک جاری رہیگا اور اختتامی تقریب 26رمضان المبارک کو ہوگی۔
گزشتہ سال اس مقابلے میں 48 ممالک سے 49 حفاظ کرام شریک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ اردن کی وزارت اوقاف واسلامی امور کے زیر نگرانی ہر سال مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں دنیابھر سے حفاظ کرام شرکت کرتے ہیں اور پوزیشن ہولڈرز کو بھاری انعام سے بھی نواز اجاتا ہے۔
اردن کی وزارت اوقاف واسلامی امور کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد قرآن کی تلاوت اور حفظ کو فروغ دینا، مسلم ممالک کے درمیان روحانی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
اردن میں خواتین کے لیے بین الاقوامی حفظ وقرآت کے مقابلوں کا 19 واں ایڈیشن 21 سے 26 شوال (20 اپریل سے 25 اپریل 2025) تک منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے