جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)سینئر رہنما جے یوآئی سابق سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے ۔حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز آبائی گھر میں ہوا ۔خاندانی ذرائع نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کردی جبکہ جے یوآئی نے اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ پھر سے جے یو آئی کا حصہ بن گئے تھے۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم، سطح صرف 3 فٹ رہ گئی

Scroll to Top