تتہ پانی(سخاوت سدوزئی، کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے پسماندہ علاقے تتہ پانی، ہجیرہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
عوام علاقہ کوجہاں صحت ، تعلیم اور روزگار جیسی سہولیات کی کمی ہے وہاں سفری سہولیات بھی ناپید ہیں۔ تتہ پانی ،ہجیرہ مصروف ترین شاہراہ پر ساوہ بوکڑہ پل انسانی جانوں کیلئے خطرناک بن چکا ہے ۔
جس کی تعمیر کیلئے پی سی ون تیار ہونے کے باوجود حکومت نے تاحال اس کی تعمیر کی منظوری نہیں دی جس سے عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
پل کی عدم تعمیر کے باعث درجنوں حادثات معمول بن چکے ہیںاس شاہراہ میں ہیوی ٹریفک بھی رواں دواں ہے ۔کئی شہری ساوہ بوکڑہ پل سے گر کر جاں بحق،زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔
اے ڈی پی کا حصہ ہونے کے باوجود اس پل پر تعمیراتی کام شروع نہ ہوسکا،عوامی حلقوں کا وزیر اعظم انوار الحق سے اس پل کی تعمیر کو یقینی بنانے کا مطالبہ
سردار تنویر الیاس کا مستقبل روشن،صدارت یا وزارت ان کا انتظار کررہی ہے،غلام مصطفیٰ لالہ کی پیشگوئی