اراضی خالصہ سرکار و شاملات دیہہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد مدثر فاروق نے زیر دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع مظفر آباد کی حدود میں اراضی خالصہ سرکار و شاملات دیہہ بشمول غیر منقسم و کاہچرائی بذریعہ اقرار نامہ فروخت/منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق آئندہ تمام عرائض نویس اور اشٹام فروشوں کو اراضی خالصہ سرکار محفوظ کابچرائی و شاملات دیبہ غیر منقسم سے متعلق اشام پیپرز کی اجرائیگی و تحریر کی ممانعت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق آئندہ کوئی بھی شخص/ اشخاص نہ ایسا کرے گا اور نہ کسی کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اور نہ ہی اعانت کرے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف زیر دفعہ 188-APC کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میجر سعد بن زبیر ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

Scroll to Top