میجر سعد بن زبیر شہید آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

باغ(کشمیر ڈیجیٹل)مادر وطن پر قربان ہونے والے باغ کے سپوت میجر سعد بن زبیر ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سیسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے، نمازہ جنازہ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق،سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس،وزیر زراعت سردار میراکبر خان،وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کے علاوہ پاک فوج کے سنیئر آفیسران،بیوروکیٹس، تاجران،وکلاء،صحافیوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے

سابق ایس ایس پی سردار یسین بیگ،مولانا عبدالمنان گوہر مہتمم العمر مسجد باغ، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر حفیظ صدر سول سوسائٹی باغ،راجہ عبد الحفیظ کفل گڑھوی، مولانا ذیشان خطیب آرمی ہیڈ کوارٹر،سید امتیاز حسین شاہ،نثار احمد شائق صدر الپائن کلب ، تنویر انور خان جماعت اسلامی، کونسلر واجد نوار،افضل کشمیری سابق سیکرٹری جنرل انجمن تاجران، خالد کھوکھر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن، سردار طاہر احمد عباسی سابق صدر ہریس کلب باغ، افراز گردیزی ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ، خطیب مرکزی جامع مسجد باغ مولانا سید عطا اللہ شاہ، چیئرمین علماء مشائخ کونسل مولانا امتیاز احمد صدیقی سمیت دیگر نے خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ سعد بن زبیر شہید نے شہادت قبول کر کے پاکستان کی بنیادیں مضبوط کی ہیں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آے گا کشمیر کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کرنے کو تیار ملے گا رمضان میں شہادت کی موت قابل رشک ہے جس سے آخرت میں کامیابی کی ضمانت مل رہی ہے

سعد بن زبیر نے کم عمری میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ تمام نوجوانوں کے لیے قابل تقلید ہیں کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں آج سے نہیں 1947 سے پاکستان کے لیے دی جا رہی ہیں اور ہمیشہ دی جاتی رہیں گی آج پورا کشمیر ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان بھی سوگوار ہے

سعد بن زبیر کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری و ساری رہے گی اور جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی،سعد بن زبیر نے پاکستان کی سلامتی کے لیے جان قربان کر کے اپنے اجداد کی روایت کو زندہ رکھا ہے۔

نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید میجر سعد بن زبیر کو اپنے آبائی گاوں بنی پساری میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ترکیہ سفیر نذیر اوغلو کی ملاقات، عالمی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

Scroll to Top