سماہنی مسائلستان میں تبدیل، 3 واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، آپریٹر گھربیٹھے تنخواہ لینے لگے

سماہنی( سید شہاب عباس،کشمیر ڈیجیٹل )سب ڈویژن سماہنی میں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے صاف پانی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے تین واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہو چکے، ٹوٹیاں غائب جبکہ پلانٹ آپریٹر گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگے،

عوامی ٹیکسز سے بنائے بنائے گئے منصوبے عوامی مفاد کی بجائے ریاستی خزانے کا ضیاع نکلے، انٹر کالج پونا کے احاطہ میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پانی فراہم کرنیوالے پائپ چوری ہو گئے

یونین کونسل ڈب سندوعہ کے ایریا ڈب اور ٹاون کمیٹی سماہنی میں واقع دو فلٹریشن واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی سالوں سے غیر فعال ہیں جبکہ ٹوٹیاں چوری ہو چکی ہیں اور فلٹریشن پلانٹ آپریٹر گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے لگے۔

مذکورہ پلانٹس صاف پانی پراجیکٹ کے تحت حکومت آزاد کشمیر نے مہیا کئے تھے جو میگا کرپشن کا شکار ہو گئے، تینوں منصوبوں کے غیر فعال و ناکارہ یو جانے سے مقامی عوام علاقہ بالکل استفادہ نہیں کر سکتے ۔۔

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور متعلقہ سیکرٹری سے فلفور نوٹس لے کر زمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور منصوبوں کو عوامی مفاد میں لانے کی اپیل کردی۔

مظفرآباد: سبزی منڈی میں اسسٹنٹ کمشنرکا اچانک دورہ، گراں فروشی پر متعدد ہول سیلرز گرفتار

Scroll to Top