طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ٹھیک اور وہ صحتمند ہیں، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت کے معاملے پر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔

 یہ نئی عدلیہ ہے 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمدردی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔ انکے مطابق عدالتیں تبدیل ہوچکی ہیں ،موجودہ عدلیہ ایسی نہیں جو کسی کو جوڈیشل این آر او دے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پشاور ریلی نے پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت بے نقاب کر دی: طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہن اس معاملے کو بنیاد بنا کر کسی این آر او کی خواہش رکھتی ہیں تو یہ ان کی اپنی خواہش ہے۔

ہسپتال کے باہر احتجاج پر تنقید

وزیر مملکت نے کہا کہ توہین عدالت کا ارتکاب ان افراد نے کیا جو ہسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

طلال چوہدری نے واضح کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں کسی عدالتی حکم کے بغیر بھی ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

 ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا 

پی ٹی آئی کی جانب سے محسن نقوی کا نام شامل نہ کیے جانے کے حوالے سے سوال پر طلال چوہدری نے کہا کہ اس معاملے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:500 رائفل مین کی حقیقت اور پرامن احتجاج کا دعویٰ کالعدم کمیٹی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا،طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کا نام فہرست میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟ اس کی وضاحت خود تحریک انصاف والے ہی کرسکتے ہیں۔