حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی کا وزیراعظم کی ہدایت پر 2 ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

موہنجو دڑو ٹرین 15 ستمبر سے بحال ہوگی

وزیر ریلوے کے مطابق موہنجو دڑو ٹرین کو 15 ستمبر سے دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔ ٹرین کی بحالی کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سیالکوٹ، راولپنڈی ٹرین بھی چلانے کا فیصلہ

محمد حنیف عباسی نے بتایا کہ سیالکوٹ سے راولپنڈی کے درمیان بھی ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین 15 اکتوبر سے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

بند ٹرینیں مرحلہ وار بحال ہوں گی

وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں بند کی گئی تمام ٹرینوں کو مرحلہ وار دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سروسز میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایم ایل ون پر کام آخری مرحلے میں

محمد حنیف عباسی نے ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے بتایا کہ اس پر ورکنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور منصوبے کا آغاز جنوری میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم ایل ون ریلوے کو بدل دے گا

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے کے نظام کو تبدیل کرکے رکھ دیگا۔ وزیراعظم بھی منصوبے پر مسلسل پیشرفت سے متعلق اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث تیل کی عالمی منڈی متاثر ہوئی، وزیرریلوے حنیف عباسی

محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ایل ون کے حوالے سے حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔