وادی لیپہ:اخروٹ کے درخت پراسرار بیماری کی زد میں! کسان بے بسی کا شکار

وادی لیپہ کا اعلیٰ کوالٹی کا اخروٹ اپنی منفرد گری اور ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار بھی اس سے وابستہ ہےتاہم گزشتہ چند سالوں سے ایک پراسرار بیماری نے اخروٹ کے درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہےجس کے باعث مقامی کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مقامی زمینداروں کے مطابق اس بیماری میں سب سے پہلے درختوں پر سبز جھاڑیاں نمودار ہوتی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔ متاثرہ درخت پہلے پھل دینا بند کر دیتا ہے اور پھر مکمل طور پر سوکھ جاتا ہے۔ اگر اس بیماری پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو وادی کی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مقامی کسانوں نے اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ حکام  اور محکمہ ذراعت سے متعدد بار درخواستیں کیں لیکن تاحال کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اخروٹ کی پیداوار ختم ہو جائے گی اور ہزاروں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے۔

کسانوں نے حکومت اور زراعت سے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس بیماری کی وجوہات کا پتہ لگائیں اور اس کے سدباب کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ماہرین کو علاقے میں بھیجا جائےکسانوں کو آگاہی دی جائے اور ان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ اپنے باغات کو بچا سکیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو لیپہ کے اخروٹ کے باغات ناپید ہونے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top