اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بلدیاتی اداروں کو مؤثر بنانے اور بلدیاتی نمائندگان کو بااختیار بنانے کیلئے سفارشات حکومت کو پیش کرنے کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور منعقد ہوا ،
اجلاس میں وزرائے دیوان علی چغتائی ، چوہدری قاسم مجید سینئر وزیر کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزیر قانون و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں اراکین حکومتی کمیٹی وزرائے کرام کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی ، چیئرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف اور دیگر بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں تمام حل طلب ایشوز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ، اجلاس میں طے پایا کہ 18 فروری کو حکومت اور بلدیاتی نمائندگان کے درمیان طے شُدہ امور ، عدالتی حکم اور قانون سازی کی نسبت معاملات کو اتفاق رائے سے پایا کہ طے شدہ امور کی تکمیل کیلئے آمدہ پیر کو آزاد کشمیر کے نامور وکلاء اور ایسے بلدیاتی نمائندگان جو قانون دان بھی ہیں
اس معاملے میں واقفیت اور مہارت رکھتے ہیں کا مشترکہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔
قوم پر وزیر بے تدبیر مسلط،77 سالہ بوگس نظام بدلے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر مشتاق خان