ڈیلیور نہ کیا تو کشمیری عوام ناراض ،مسائل جلد حل کرینگے، نوازشریف کا پیغام

نوازشریف نے کہا کہ سیاست میں مخالفت کو اتنا آگے نہیں جانا چاہیے، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، کشمیر کا ماحول ہمیشہ اچھا رہا ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے پہلے دو مرحلوں میں ہمیں اکثریت مل چکی ہے، جو انتخابات نہیں جیت سکے انہیں بھی شاباش دیتا ہوں۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ اگر ہم نے آزاد کشمیر میں ڈیلیور نہ کیا تو لوگ ناراض ہوں گے، آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے حکومت سنبھالی تو ملکی حالات بہت خراب تھے، پنجاب میں ترقی کی بنیاد شہبازشریف نے رکھی جسے مریم نواز نے آگے بڑھایا، آزاد کشمیر کے عوام پنجاب کی ترقی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ختم ،شاہ غلام قادر کا نام بطور وزیراعظم پیش

نوازشریف نے کہا کہ مخالفین نے صرف نعرے لگائے، ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا، ملک پیچھے کی طرف نہیں بلکہ آگے جا رہا ہے، بہت جلد مسائل پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے طلبا کو لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس ملنی چاہئیں، شہبازشریف آزاد کشمیر کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دیں، آزاد کشمیر میں کسان کارڈ ملنا چاہیے۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ امیر مقام اور رانا ثنا اللہ نے کشمیر الیکشن میں دن رات محنت کی، امیر مقام ایسے کمپین کررہے تھے جیسے ان کا اپنا الیکشن ہو، جس طرح پنجاب بدلا اسی طرح آزاد کشمیر کو بھی بدلیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل او سی کے دونوں اطراف دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کا بھارت کے یوم آزادی پر شدید احتجاج؛ ریلیاں اور یوم سیاہ!

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کابینہ کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے، ہم نے اپنے منشور پر سو فیصد عمل کرنا ہے، آزاد کشمیر میں ترقیاتی سکیمیں بھرپور انداز میں شروع ہونی چاہئیں۔