باغ آزادکشمیر کےنوجوان میجر سعد بن زبیر مادر وطن پر قربان ہوگئے

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)باغ آزادکشمیر کا جوان میجر سعدبن زبیر مادر وطن پر قربان ہوگیا، شہید میجر سعد بن زبیر ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم آف بنی پساری کے پوتے اور سابق وزیراعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے قریبی عزیز ہیں ۔

میجر سعد بن زبیر شہید نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں اپنے وطن عزیز پر اپنی خوبصورت جوانی کی قربانی پیش کر دی۔

میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی  شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی  اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی شہادت پر خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ گہرے دکھ اور بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے بہنوئی سردار زبیر علی افسر خان کے پیارے بیٹے اور میرے سسر سردار کیپٹن علی افسر خان کے نواسےکی شہادت پر سوگوار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میجر سعد بن زبیر اس وقت 157 W/29 Bde/FC Bln میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ ایک غیر معمولی افسر، ایک شاندار لیڈر، اور ایک سچے محب وطن تھے جنہوں نے فرض کی حدود میں آخری قربانی دی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی میں ان کی قربانی قوم کے لئے گہرا نقصان ہے، جو ان کی غیر معمولی ہمت، لگن اور اپنی ذمہ داریوں سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔

میجر سعد کے پاس لوگوں کو اکٹھا کرنے، حوصلہ افزائی اور اپنے آس پاس کے لوگوں پر دیرپا اثر ڈالنے کی منفرد صلاحیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنے پیارے بیٹے کو الوداع کرتے ہیں تو ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ اس کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ میجر سعد کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی  اور ان کی میراث(شہادت) ہمیں عزت، حوصلے اور عزم کے ساتھ خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ میجر سعد کا تعلق باغ آزادکشمیر کے علاقے بنی پساری سے تھا اور وہ بٹگرام میں اکتوبر 2014 میں اپنے دادا کی یونٹ 18 اے کے میں شامل ہوئے اور جولائی 2024 میں شادی ہوئی تھی۔

بلدیاتی اختیارات کا معاملہ، حکومتی کمیٹی کا اہم اجلاس،آئندہ پیر کو نیا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top