گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے مؤخر

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کے متاثرہ مراحل کی نئی تاریخیں جاری کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

27 ستمبر کی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی:

گلگت بلتستان میں 27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق ہوگی۔ سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: باغ کے 2 حلقوں میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے دی گئی مزید سات روزہ مہلت مکمل ہونے کے بعد انتخابی عمل کے حوالے سے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔

نظرثانی شدہ شیڈول میں نئی تاریخیں شامل ہوں گی:

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول کا حصہ ہوں گی، جبکہ 27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی نئی تاریخ کے مطابق منعقد ہوگی۔

سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نیا انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔