جکارتہ: انڈونیشیا کے ساحل پر ایک طاقتور زلزلہ آیا ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت7.7ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کوصبح 5:58 پر فلورس کے علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ آیا،زلزلہ کے مرکز اینڈے شہر سے 68 کلومیٹر (42 میل) شمال مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان : ہولناک زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، سونامی الرٹ جاری
انڈونیشیا17ہزارسے زیادہ جزیروں کا ایک وسیع جزیرہ نما، زلزلوں اور آتش فشاں کی سرگرمیوں کا شکار ہے کیونکہ اس کے مقام رنگ آف فائر پر واقع ہے، جو بحرالکاہل کے طاس میں آتش فشاں اور فالٹ لائنوں کا ایک قوس ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے کئی آفٹر شاکس کے بھی آ ئے اور سونامی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، ابتدائی طور ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں کی۔
انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی BMKG نے ملک کے کچھ علاقوں کے لیے سونامی کی ابتدائی وارننگ جاری کی ہے۔
انڈونیشیا کے جزیرےسولاویسی میں جون میں بھی 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کولمبیا زلزلے سے لرز اٹھا،بڑے پیمانے پر تباہی، متعدد عمارتیں منہدم، ہلاکتیں
آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زیر سمندر زلزلے سے آسٹریلیا کی سرزمین، جزیروں یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔.
جون میں، 7.2 اور 7.5 شدت کے مہلک زلزلوں نے وینزویلا میں 5ہزارسے زیادہ افراد کو ہلاک ہوئے تھے۔




