مظفرآباد میں طلباء تنظیموں پر عائد پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ طلباء کی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم “سٹوڈنٹ وائس آف کشمیر” کے زیر اہتمام یہ ریلی ڈگری کالج سے اپر اڈا لال چوک تک نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلباء تنظیموں پر عائد پابندی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں طلباء کو درپیش مسائل پرانہیں اپنی آواز بلند کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلباء تنظیموں پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ طلباء اپنے حقوق کے لیے مؤثر انداز میں جدوجہد کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ: بجلدہار کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر طلباء کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔