وادی لیپہ: بجلدہار کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

وادی لیپہ کے گاؤں بجلدہار میں بوائز مڈل سکول کی عمارت بیس سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث طلبا کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق 2007 میں سکول کی عمارت کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا تاہم دو دہائیاں گزرنے کے باوجود عمارت مکمل نہیں کی جا سکی۔ والدین اور طلبہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی چھت فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت قانون ہاتھ میں لے کر تشدد کرے گی تو انارکی پھیلے گی: عبدالمنان سیف اللہ

طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ شدید گرمی، سردی اور بارش کے موسم میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، لیکن تاحال ان کے مسائل حل نہیں کیے گئے۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کو فوری حل کیا جائے اور سکول کی تعمیر مکمل کر کے بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

Scroll to Top