کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کراچی نے ٹرین بر وقت نہ پہنچنے کے کیس میں پاکستان ریلوے کو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
کنزیومرپروٹیکشن کورٹ کراچی جنوبی میں شہری نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2025 میں گھوٹکی سے کراچی کے لیے خیبرمیل کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کے چھٹی رات بھی ایران پر حملے، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشن، مواصلاتی نظام نشانہ
درخواست گزار کے مطابق ٹرین گھوٹکی سے شام 6 بج کر 40منٹ کے بجائے رات 10بج کر 11 منٹ پر روانہ ہوئی جس کے باعث ٹرین صبح 6 بج کر 40 منٹ کے بجائے 10بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تاخیر سے پہنچنےکے باعث درخواست گزار کے طے شدہ معاملات متاثر ہوئے۔
عدالت نے پاکستان ریلوے کو شہری کو 50 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنےکا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں مسافر ٹرینوں کا لیٹ معمول کی بات ہے اور عموماً مسافر ریلوے سٹیشنز پر ہی احتجاج کرتے ہیں لیکن کچھ مسافر عدالتوں کا بھی رخ کرتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی حجاز ریلوے منصوبے’’ خلیج یورپ کوریڈور‘‘کی بحالی ،سعودیہ اور ترکیہ کامعاہدہ طے
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ کی جانب سےشہری کے حق میں فیصلہ یقیناً نظیر بن سکتا کیونکہ سرکاری محکمے ڈسپلن اور وقت کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے خسارے کا شکار ہیں۔
ریلوے ٹرینوں کے لیٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ پرائیویٹ گاڑیوں پر مہنگے سفر کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ وقت پر پہنچا جا سکے ۔




