بھمبر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر سخت ایکشن، ٹریفک پولیس کی وارننگ

بھمبر: ٹریفک پولیس بھمبر نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانونی جرم ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ حادثات کی بڑی وجہ بھی بنتی ہے۔ عوامی تحفظ اور حادثات کی روک تھام کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر ڈرائیور باقاعدہ لائسنس حاصل کرے ورنہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top