مظفرآباد : نیلم پارک بچاؤ تحریک کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بیلہ نور شاہ میں منعقد ہواجس میں پارک کے تحفظ کے لیی عے جاروامی جدوجہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گزشتہ روز بالا پیر، بیلہ نور شاہ، یو سی شہید گلی اور مظفرآباد کے عوام کی جانب سے نیلم پارک کے حق میں ہونے والے بڑے احتجاجی جلسے کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق کور کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈیڈ لائن تک شہر کے تمام انتظامی، حکومتی اور عوامی اسٹیک ہولڈرز سے پارک کی مکمل بحالی اور تعمیر کے لیے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔
کور کمیٹی نے اعادہ کیا کہ جب تک نیلم پارک کو مکمل طور پر بحال اور تعمیر نہیں کیا جاتا پرامن عوامی تحریک جاری رہے گی۔ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارک کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت برقرار رکھیں تاکہ قدرتی حسن اور تفریحی مقامات کو بچایا جا سکے۔