مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے گرمائی تعطیلات میں مزید 4روز کی توسیع کر دی ہے۔
سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں گرمائی تعلیمی ادارے مزید چار روز تک بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن:10اگست کو حویلی، باغ میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
حکومتی فیصلے کے تحت تعطیلات کا نیا دورانیہ 10 اگست 2026ء بروز پیر سے 13 اگست 2026ء بروز جمعرات تک مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق سرکاری گرمائی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے فیصلے کے بعد طلباء وطالبات والدین اور اساتذہ میں تعطیلات کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی ادارے 13 اگست تک بند رہیں گےجبکہ تدریسی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز سے متعلق آئندہ ہدایات محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ گرمائی تعلیمی اداروں کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ فیصلہ تمام متعلقہ اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا اور نجی تعلیمی ادارے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔
والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والی آئندہ ہدایات پر نظر رکھیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:14 اگست بروز جمعہ کو سرکاری تعطیل، ہفتہ اور اتوار کے ساتھ لمبی چھٹیاں
واضح رہے کہ آج پونچھ ڈویژن کے دواضلاع باغ اور حویلی میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی وجہ سے صورتحال مخدوش ہے۔
حکومت کی طرف سے 4چھٹیوں کے اعلان کے باوجود یہ طے نہیں کہ 4روز بعد بھی سکول اوپن ہو سکیں گے یا نہیں ۔
14اگست بروز جمعہ کو سرکاری چھٹی ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتور کو بھی چھٹی ہی ہوگی یوں اب تعلیمی ادارے 17اگست تک بند رہیں گے۔




