آزادکشمیر،مختلف محکموں میں بھرتیوں کیلئے عدالتی حکم پر نئی سلیکشن کمیٹیاں قائم

مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزاد کشمیر نے سپریم کورٹ کے حکم پر مختلف محکموں میں بھرتیوں کیلئے نئی سلیکشن کمیٹیاں قائم کرتے ہوئے انکے اختیارات کا تعین کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود کی منظوری سے جاری محکمہ سروسز وجنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18ستمبر 2024کی سلیکشن کمیٹیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مختلف محکموں میں گریڈبی ایک سے بی 15تک اسامیوں پر تقرریوں کیلئے سلیکشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ بی 11سے گریڈ بی15تک تقرریوںکیلئے آفیسر بی19چیئرمین ہوگاجبکہ نمائندہ اپوائنٹنگ اتھارٹی اور نگران ہیڈکلرک یا متعلقہ محکمے کا سیکرٹری ممبر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی آزادکشمیر کا ایک لاکھ نوجوانوں کو فری لانسنگ ٹریننگ دینے کااعلان

گریڈ بی5سے گریڈ بی10تک تقرریوںکیلئے آفیسر بی18چیئرمین ہوگاجبکہ نمائندہ اپوائنٹنگ اتھارٹی متعلقہ محکمہ اور نگران ہیڈکلرک یا متعلقہ محکمے کا سیکرٹری ممبر ہوگا۔

گریڈ بی1سے گریڈ بی5تک تقرریوںکیلئے آفیسر بی17چیئرمین ہوگاجبکہ نمائندہ اپوائنٹنگ اتھارٹی متعلقہ محکمہ اور نگران سینئرکلرک یا متعلقہ محکمے کا سیکرٹری ممبر ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے 25 مارچ کو سپریم کورٹ میں نئی کمیٹیاں قائم کر کے نوٹیفکیشن پیش کرنا تھا۔

 

Scroll to Top