اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آبادکی انسدادِدہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع کر دی ۔
تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر /صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار رعبدالقیوم خان نیازی کے خلاف 26 نومبر 2024کو احتجاج کرنے پر انسدادِدہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سردار قیوم نیازی 17مارچ تک عبوری ضمانت پر تھے ،گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے کیس کی سماعت کی،عدالت نے سردار عبدالقیوم نیازی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع دے دی
اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان پر جھوٹے مقدمات درج ہیں، سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے میرے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
وکیل نے موقف اپنا یا کہ میرے موکل آزاد کشمیر کے پہلے سابق وزیراعظم ہیں جن کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت ہوش کے ناخن لے، ریاست کو پولیس سٹیٹ میں تبدیل نہ کرے، قیوم نیازی




