وادی لیپہ کا قیمتی سفید شہد حکومتی عدم توجہی کاشکار، عالمی منڈی میں جگہ نہ بناسکا

وادی لیپہ( سید جی ایم بخاری ،کشمیر ڈیجیٹل)قدرتی خالصیت، منفرد ذائقہ اور بے شمار غذائی فوائد رکھنے والا وادی لیپہ کا سفید شہد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد مقبول ہو سکتا ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ صنعت ترقی سے محروم ہے۔

مقامی شہد فروش اپنی مدد آپ کے تحت اس خالص شہد کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر جدید سہولیات اور سرکاری سرپرستی کے بغیر وہ عالمی منڈی میں اپنی جگہ نہیں بنا پا رہے۔

اگر حکومت جدید تحقیق، مالی معاونت اور ایکسپورٹ کیلئے اقدامات کرے تو نہ صرف وادی لیپہ کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے بلکہ یہ سفید شہد پاکستان کیلئے بھی زرِمبادلہ کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔

مقامی افراد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیپہ کے شہد کو ایک قومی اور بین الاقوامی برانڈ کے طور پر متعارف کرانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قدرتی نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے!
فوڈ اتھارٹی آزادکشمیر نے پانی کے 27 برانڈز پر پابندی لگادی، نوٹیفکیشن جاری

Scroll to Top