معروف تجزیہ کار راجہ اعجاز نے کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں کہا کہ کھاوڑہ آبادی اور رقبے دونوں لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا حلقہ ہے لیکن آج بھی یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ اس حلقے سے سیاسی نمائندے ووٹ لے کر غائب ہو جاتے ہیں اور علا قے کی پسماندگی کا عالم یہ ہے کہ صرف ایک ڈگری کالج یہاں موجود ہے۔
راجہ اعجاز کے مطابق پورے کھاوڑہ میں صرف ایک ڈگری کالج اور دو انٹر سائنس کالجز ہیں جو علاقے کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ یہاں کے لیے کبھی کوئی تعلیمی اسٹریٹجی نہیں بنائی گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا علاقہ ہونے کے باوجود یہاں کے لیے کوئی مؤثر حکمتِ عملی نہیں بنائی گئی اورعوامی مسائل پر عوام کے نمائندوں نے کوئی توجہ ہی نہیں دی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جب کوئی بستی آباد ہوتی ہے تو وہاں آبادی کے لحاظ سے ڈیویلپمنٹ کی جاتی ہے مگر کھاوڑہ میں ایسا کچھ نہیں نظر آتاہے۔