لندن ( کشمیر ڈیجیٹل)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے کشمیر گروپ برطانیہ کے چیئرمین کونسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی قیادت میں وفد نےملاقات کی۔
ملاقات میں میرپور میں برطانوی کشمیری خاتون کیساتھ ناروا سلوک اور ہراساں کئے جانے کے حوالے سے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ہائی کمشنر نے وفد کو معاملہ نوٹس میں ہونے کا بتایا۔
ہائی کمشنر نے وفد کو آزادکشمیر پولیس کی طرف سےچیف سیکرٹری آزادکشمیر کا خط دکھایااور یقین دہانی کروائی کہ کارروائی کی جا رہی ہے اور مجرم کو سزا دی جائے گی۔
وفد نے ہائی کمشنر کو جج سے متعلق بھی شکایت کی اور بدسلوکی کے مزید کیسز کے حوالےسے بھی آگاہ کیاجس پر ہائی کمشنر نے وفد کو معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے مطالبات خط کی صورت میں پیش کئے اور مطالبہ کیا کہ میرپور کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جس پر بھی ہائی کمشنر نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی، وفد نے میرپورا یئرپورٹ کا مطالبہ بھی دہرایا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو بتایا کہ وہ خط کا نوٹس لیں گے اور اسے پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکام کے ساتھ اٹھانے کیلئے ترجیحی طور پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ہراسگی کیس، ملزم عمران چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد