آزاد کشمیر ،نادرا موبائل وینز کے آج سے 5روزہ دوروں کا شیڈول جاری

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) نادرا نے مظفرآباد، جہلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے مختلف علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے5روزہ دوروں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آج مورخہ 17 مارچ بروز پیر مظفرآباد کے علاقے کومی کوٹ اور لمنیاں میں موبائل رجسٹریشن وین شہریوں کی دہلیز پر شناختی کارڈ بائے جائیں گے جبکہ کل 18 مارچ کو گڑھی دوپٹہ اورمیرابکوٹ میں لوگوں کے شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔

19مارچ کو مظفر آباد کے علاقے مجہوئی اور میرابکوٹ،20مارچ کو ٹھوٹھہ اور کومی کوٹ،21 مارچ کو لنگرپورہ اور گڑھی دوپٹہ میں شہریوں کو سہولت فراہم کی جائیگی۔

راولا کوٹ میں ہورنہ میرہ ،سون ٹو پہ،دھمنی اور باغ میں کفل گڑھ،غازی آباد ، نڑیولہ، سمنی ، بنی پساری میں لوگوں کے شناختی کارڈ بنائے جائیں گے

نادرا سے جاری شیڈول کے مطابق صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک لوگ شناختی کارڈ بنو اسکیں گے جبکہ بروز جمعہ ٹائمنگ دن ساڑھے12بجے تک ہوگی

نادار کے مطابق فوکل پرسن ، نیٹ ورک کی عدم دستیابی، تکنیکی یا مکینیکل خرابی ، امن وامان کی خراب صورتحال اور موسمی حالات یا انتظامی وجوہات پر شیڈول میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ نادرا کی طرف سے عوام کو سہولیات فراہمی کے پیش نظر دیہاتوں اور قصبوں میں کیمپ لگائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔

 

Scroll to Top